Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ گد گد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اترپردیش میں آئندہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی تیاریوں کے لیے تمام ضروری کیل کانٹے کسنے شروع کردیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں انتخابی سیزن میں داخل ہونے سے پہلے، بی جے پی کی قیادت نے حالیہ دنوں میں اسٹریٹجک نقشہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹوں کی کھسکی ہوئی شرح کو حاصل کرنے کے لیے واضح طور پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 یوگی نے مرکزی قیادت کی منشا کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے پوری طاقت کے ساتھ 'مشن یوپی' میں داخل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ، یوگی نے ٹویٹ کیا ، "آج نئی دہلی میں معزز وزیر اعظم سے ملاقات اور رہنمائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ معزز وزیر اعظم کا دلی شکریہ کہ انہوں نے ہمارے روز مرہ معمولات سے بالاتر ہو کر ملاقات کے لیے وقت دیا اور ہمہ وقت رہنمائی کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنے دہلی دورے کے دوسرے دن ہی ، یوگی نے وزیر اعظم اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگی سے اتر پردیش کی سیاسی صورت حال کے بارے میں دریافت کیا اور یوگی کی انتخابی حکمت عملی سے آگاہی حاصل کی۔ مودی یوگی کی ڈیڑھ گھنٹے کی میٹنگ کے دوران ، تنظیم اور حکومت کے مابین بہتر ہم آہنگی ، ممبران اسمبلی اور کچھ ممبران پارلیمنٹ کی شکایات کا ازالہ ، پنچایت انتخابات میں ووٹ کی کم ہوئی فیصد کو حاصل کرنے ، تمام ذاتوں کو اور بہن بھائیوں کو ساتھ لے کرہم آہنگی پرزور دیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شاہ ، مودی اور نڈا کے ساتھ یوگی کی سلسلہ وار ملاقات کو اترپردیش میں کابینہ میں توسیع کے امکانات سے بھی جوڑا جارہا ہے۔ وزیر اعلی ٰکے دہلی کے دورے سے ایک دن قبل ، سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رہنما جتن پرساد نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اسی دوران ، وزیر اعظم کے قابل اعتماد سابق بیوروکریٹ اور اتر پردیش میں بی جے پی سے قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمار شرما بھی پچھلے کچھ دنوں سے دہلی میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور امت شاہ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک اترپردیش میں کابینہ میں توسیع کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات نہیں ہیں ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست میں معروف برہمن خاندان اور مضبوط سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے جتن پرساد اور شرما کو اس ممکنہ توسیع میں شامل کیا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago