Urdu News

جولائی کے آخر تک بھارت میں دستیاب ہوں گی 51.6 کروڑ ویکسین کی خوراک : ڈاکٹر ہرش وردھن

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن

جولائی کے آخر تک بھارت میں دستیاب ہوں گی 51.6 کروڑ ویکسین کی خوراک : ڈاکٹر ہرش وردھن

 216 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اگست سے دسمبر تک دستیاب ہوں گی

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہفتے کے روز کہا کہ جولائی کے آخر تک ملک میں 51.6 کروڑ ویکسین کی خوراک تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ روسی ویکسین اسپوتنک کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، زائڈس کیڈیلا ، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی نوویکس ، بھارت بائیوٹیک کی نیزل ویکسین اور جینوا آر این اے جیسی ویکسینوں کو منظوری دینے کے لئے ھی غور کیا جا رہا ہے ۔

رواں سال اگست سے دسمبر تک ملک میں مجموعی طور پر 216 ملین ویکسین خوراکیں دستیاب ہوں گی

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہفتے کے روز اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش اور گجرات کے وزرائے صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذ ریعہ ویکسین کی دستیابی اور اس کے انتظام کے سلسلے میں میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اترپردیش میں پچھلے چھ ہفتوں میں کورونا کیسوں میں تیزی دیکھی گئی۔ اس مدت کے دوران مثبت شرح 2 فیصد سے 14 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ لکھنواور میرٹھ میں 14000 سے زیادہ سرگرم معاملات ہیں۔

مدھیہ پردیش کے 10 اضلاع میں مثبت شرح 20 فیصد ہے۔ اس ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ کورونا سرگرم معاملات ہیں۔ اترپردیش اور گجرات میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن لوگوں کو اتنا پر یقیننہیں ہونا چاہیے کہ وہ پھر سے لاپرواہی شروع کرد یں۔ معاملے میں کمی آنے کے دوران ریاستی حکومت اپنے صحت کے نظام کو مزید مضبوط کریں ۔

Recommended