Urdu News

ہرمہینہ کی 14تاریخ کو ویل سین سینٹر میں صحت میلہ کا ہوگا انعقاد

ہرمہینہ کی 14تاریخ کو ویل سین سینٹر میں صحت میلہ کا ہوگا انعقاد

مرکزی وزارت صحت ہر مہینے کی 14 تاریخ کو ملک کے 1.56 لاکھ آیوشمان بھارت- صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز (اے بی- ایچ ڈبلیو سی) پر صحت میلوں کا اہتمام کرے گی۔ ان صحت میلوں کے تحت یوگا، زومبا، ٹیلی کاؤنسلنگ، نکشے پوشن ابھیان، غیر متعدی امراض کی اسکریننگ اور ادویات کی تقسیم، اسکیل سیل کی بیماری کی اسکریننگ جیسی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ، 14 فروری 2023 کو تمام اے بی-ایچ ڈبلیو سی میں سائیکلوتھون، سائیکل ریلی یا سائیکل فار ہیلتھ کی شکل میں سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ جسمانی اور ذہنی تندرستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔

دہلی کے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں ’سائیکل فار ہیلتھ‘ تھیم کے ساتھ ایک سائیکلتھون کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسپتال کے احاطے میں ایک علاقے کو سائیکل اسٹینڈ کے طور پر مختص کیا جائے گا۔

قبل ازیں، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے سائیکلنگ کے شوقینوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیر کو ٹویٹ کیا اور تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قریبی اے بی-ایچ ڈبلیو سی میں منعقد کیے جانے والے میگا سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کریں۔

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ سائیکل چلانا ہمارے جسم کو صحت مند، تندرست اور متحرک رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ کم و بیش، لمبی یا مختصر سائیکلنگ جیسا بھی محسوس ہو،سائیکل چلائیں، لیکن سائیکل چلائیں۔

Recommended