صحت

عالمی یوم صحت کے موقع پر دہلی میں واک تھان کا اہتمام

 عالمی یوم صحت کے موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے نئی دہلی میں واک تھان کا اہتمام کیا۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے مرکزی وزیرمملکت برائے ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کے ساتھ واک تھان کی قیادت کی۔

 اس تقریب کا انعقاد’صحت سب کے لیے‘ کے تھیم کے تحت کیا گیا تھا۔ واک تھان کا مقصد صحت مند عادات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ نہ صرف غیر متعدی امراض (این سی ڈی ایس) سے بچایا جا سکے بلکہ دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

واک تھان میں شامل تقریباً 350 شرکاوجے چوک سے نرمان بھون پہنچے۔ شرکا نے طرز زندگی سے متعلق صحت کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دماغی بیماری اور کینسر جیسی بیماریوں کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لیے ایک صحت مند اور فعال زندگی گزارنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کا وسودھیوا کٹمبکم کا فلسفہ ہے جہاں ہم سب کی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ یہ فلسفہ کورونا بحران کے دوران دیکھا گیا، جب ہندوستان نے کسی تجارتی منافع کو مدنظر رکھے بغیر ضرورت مند ممالک کو ویکسین اور ادویات فراہم کیں، طبی سامان فراہم کیا گیا۔

ہندوستان ہر اسٹیک ہولڈر کی مدد کے لیے سب سے آگے رہا ہے اور اسی جذبے کے تحت ہندوستان اپنے شہریوں اور دنیا کی صحت کے لیے کام کر رہا ہے۔

ملک کی ترقی میں صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان نے صحت کو ترقی سے جوڑا ہے۔ صحت مند شہری ہی ایک صحت مند معاشرہ اور اس کے نتیجے میں ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر کر سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago