قومی

آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر بھاگوت نے سماج کے تمام طبقات سے خدمت کرنے کی اپیل کی

جے پور میں سیوا بھارتی کی تیسرے راشٹریہ سیوا سنگم سے خطاب کیا

جے پور (راجستھان)، 07 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے سماج کے تمام طبقات سے عزم کے ساتھ خدمت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا جذبہ ہمدردی سے جڑا ہوا ہے۔ جب پورا ملک کامل اور صحت مند ہوگا، تب ہی ہندوستان ہی عالمی لیڈر بن سکے گا۔

سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر بھاگوت نے یہ بات جے پور کے قریب جمڈولی کے کیشو ودیا پیٹھ میں سیوا بھارتی کے تیسرے راشٹریہ  سیوا سنگم کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح جسم کا کوئی حصہ کمزور ہو تو پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے، اسی طرح ملک کا کوئی بھی معاشرہ کمزور ہو تو پورا ملک اس کا شکار ہو کر پیچھے رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا جذبہ ہی اس کمی کو دور کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ یہ کام ہمیں کرنا ہے کیونکہ یہ سماج ہمارا اپنا ہے۔ ہمیں ملک کے کسی حصے کو کمزور، پسماندہ اور  محروم  نہیں رہنے دینا چاہیے۔

ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ خدمت کا جذبہ ہمدردی سے جڑا ہوا ہے۔ یہ احساس جلدی پیدا ہوتا ہے۔ خدمت ہندوستانی سناتن ثقافت کا معیار ہے۔ انسان سے انسان کا عمومی اظہار ہے۔ خدمت کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ آج حساسیت کی بنیاد پر عالمی سطح پر  کام کی بحث ہو رہی ہے۔

 آر ایس ایس کے سربراہ کے علاوہ پیرمل گروپ ممبئی کے صدر اجے پیرامل، صنعت کار نرسیرام کلریا،   سنت بالیوگی امیش ناتھ مہاراج وغیرہ افتتاحی اجلاس میں موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago