Urdu News

ابو ظہبی کا وکٹ بیٹنگ کے لیے مثالی نہیں تھا: اسٹیو اسمتھ

ابو ظہبی کا وکٹ بیٹنگ کے لیے مثالی نہیں تھا: اسٹیو اسمتھ

ابو ظہبی کا وکٹ بیٹنگ کے لیے مثالی نہیں تھا: اسٹیو اسمتھ

ابوظہبی ، 20 اکتوبر

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے)کے خلاف سات وکٹوں سے جیت کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ابوظہبی کا وکٹ بیٹنگ کے لیے مثالی نہیں تھا۔ سی ایس کے پرجیت کے ساتھ ، اسٹیو اسمتھ کی زیر قیادت راجستھان انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 10 میچوں میں سے 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے ، جب کہ سی ایس کے اب صرف چھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

راجستھان رائلز نے 126 رنز کے تعاقب کرتے ہوئے15گیندوں کےباقی رہتے ہوئے سات وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔ جوز بٹلر نے میچ جیتنے والی 70 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان اسٹیو اسمتھ نے 26 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد ، اسمتھ نے کہا کہ’شارجہ یہاں سے تھوڑا سا مختلف ہے۔ یہاں کا وکٹ بیٹنگ کے لیے زیادہ اچھا نہیں ہے ، مجھے لگا کہ ہم نے پاور پلے میں اچھی بولنگ کی۔ اسپنرز نے اچھی گوگلی اور لمبائی میں بولنگ کی جس سے ہم دباؤ پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔‘

Recommended