Urdu News

کوویکسین کی قبولیت دیوالی کا تحفہ ہے: وزیر صحت منڈاویا

کوویکسین کی قبولیت دیوالی کا تحفہ ہے: وزیر صحت منڈاویا

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ بھارت میں مکمل طور پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کو تسلیم کئے جانے کا ملک کے طبی سائنسدانوں، کورونا واریئرس اور سیاسی رہنماؤں نے استقبال کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ویکسین کو تاخیر سے لیے گئے اس فیصلے کو بھارت کے طبی سائنسدانوں اور دوا ساز صنعت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر صحت منسخ منڈاویا نے ہنگامی استعمال کے لیے ویکسین کو تسلیم کرنے پر ڈبلیو ایچ او کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ یہ قابل قیادت کی نشانی ہے، یہ مودی جی کے عزم کی کہانی ہے، یہ ہم وطنوں کے یقین کی زبانی ہے،یہ ہے خودکفیل بھارت کی دیوالی۔

حیدرآباد میں واقع بھارت بائیوٹیک نے ایک دیسی ویکسین تیار کی ہے۔ بھارت میں اس سال کے آغاز سے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او میں اس کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ بیرون ملک دورے کے دوران عالمی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ بھارتی ویکسین اور اس کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو شناخت دیں تاکہ ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنام گیبریئس سے بھی ملاقات کی اور ویکسین کو تسلیم کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Recommended