Urdu News

سراج اور بمراہ پرنسلی تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

سراج اور بمراہ پرنسلی تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

سراج اور بمراہ پرنسلی تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Action will be taken against racial comments

سڈنی ، 10 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

اتوار کے روز کرکٹ آسٹریلیا کے انٹیگریٹی اینڈ سیکورٹی کے سربراہ شان کیرول نے کہا کہ ہندستانی فاسٹ با لر محمد سراج اور جسپریت بمراہ پر نسلی تبصرے کرنے والے شائقین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ سڈنی کرکٹ گراونڈ (ایس سی جی) میں ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان پنک ٹیسٹ کے دوسرے دن دوسرے سیشن میں ، ہندستان کے کپتان اجنکیا رہانے نے بمراہ اور سراج کے ساتھ نسلی زیادتی کے بارے میں امپائر پال ریفیل سے شکایت کی۔

ٹیلی ویژن پر دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ جب سراج باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے تو شائقین نے کچھ تبصرے کئے۔ اس کے بعد پولیس نے مذکورہ اسٹینڈ خالی کرادیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف انٹیگریٹی اینڈ سیکورٹی نے ایک سرکاری ریلیز میں کیرول کے حوالے سے بتایا ہے کہ’کرکٹ آسٹریلیا ہر طرح کے امتیازی سلوک کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اگر آپ نسل پرستانہ زیادتی میں ملوث ہیں تو آسٹریلیائی کرکٹ آپ کا استقبال نہیں کرتا۔‘

Recommended