Urdu News

کیرالہ میں افریقی سوائن فلو سے دہشت،خنزیر کے گوشت کی فروخت پر پابندی

کیرالہ میں افریقی سوائن فلو سے دہشت

افریقی سوائن فلو کے پھیلنے کی وجہ سے کیرالہ کے کوٹائم ضلع میں ایک پرائیویٹ پگ فارم میں دہشت ہے۔دو تین دنوں میں 7-6 سور مر چکے ہیں۔ وبائی امراض کے ماہر راہل ایس نے کہا کہ  کوٹائم ضلع میں افریقی سوائن فلو کی پہلی اطلاع 13 اکتوبر کو ملی تھی اور نمونے کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔ وہاں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

راہل کے مطابق، فارم میں کل 67 سور موجود تھے۔ اس میں سے 19 پہلے ہی مر چکے تھے اور ہم نے 48 سور مارے ہیں۔اس علاقے میں جانوروں کی نقل و حمل اور فروخت، جانوروں کے گوشت کی فروخت اور جانوروں کو لے جانے والی گاڑیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں کہ متاثرہ علاقے سے کوئی خنزیر نہ لیجایا جائے۔

اس سے قبل کیرالہ میں ایویئن فلو کی وجہ سے 20 ہزار سے زائد پرندوں کو مارنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔ بطخوں میں ایویئن فلو کی تصدیق کے بعد پرندوں کو مارنے کی ہدایات دی گئیں۔

Recommended