Categories: صحت

ڈبلیو ایچ او کے بعد امریکی صدر بائیڈن بھی منکی پاکس سے تشویش میں مبتلا

امریکی صدر نے کہا اس وبا کے کورونا کی شکل اختیار کرنے کا خطرہ نہیں

عالمی ادارہ صحت کے بعد امریکی صدر نے بھی دنیا بھر میں منکی پاکس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے کورونا جیسی وبا کی شکل اختیار کرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے پھر بھی یہ تشویشناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے 12 ممالک کے 92 افراد میں منکی پاکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر منکی پاکس پر سختی سے قابو نہ پایا گیا تو یہ انفیکشن عالمی سطح پر پھیل کر ایک بڑے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ اس معاملے پر امریکی صدر کا ماننا ہے کہ وہ منکی پاکس کے حوالے سے فکر مند ہیں لیکن اس کو روکنے کے لئے فی الحال سخت اقدامات کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ یہ وائرس اس سطح تک بڑھ سکتا ہے جس سطح پر کورونا کی وبا تھی۔

امریکہ میں بھی منکی پاکس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کے علاوہ کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، اسپین، پرتگال، جرمنی، بیلجیئم، فرانس، ہالینڈ، اٹلی اور سویڈن میں منکی پاکس وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

منکی پاکس ایک ایسا وائرس ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، جس کی علامات چیچک کے مریضوں میں دکھائی دیتی ہیں۔ جن لوگوں کو منکی پاکس ہوتا ہے  ان میں  بخار، پٹھوں میں درد، سردی لگنا، تھکاوٹ، اور ہاتھوں اور چہرے پر چیچک جیسے دانے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق چیچک کی ویکسین اس وائرس کو ختم کرنے میں 85 فیصد تک موثر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago