آفتاب احمد کی الفلاح فرنٹ اور عوام کے لیے پیش کی گئی خدمات ناقابلِ فراموش: ذاکر حسین
لکھنو، (ابوشحمہ انصاری)
الفلاح فرنٹ لکھنو کے اہم زمہ دارآفتاب احمد نے آج میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ خون عطیہ کو لے کرالفلاح فرنٹ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔فرنٹ نےاپنے قیام کے دن سے ہی بے شمار مریضوں کے لیے مفت خون مہیا کرایا ہے۔ہمارے کارکنان اترپردیش کے مختلف اضلاع سمیت دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں مفت خون عطیہ کو لے کر لگاتار محنت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الفلاح فرنٹ نے 28 سے 28 ستمبر 2019 میں بلڈ ڈونیٹ گروپ کا قیام کیاتھا۔قیام کے بعد سے اب تک مفت میں 345 مریضوں کو (ہزاروں یونٹس بلڈ) دیا جاچکاہے۔آفتاب احمد نے کہا کہ الفلاح فرنٹ اب بہت جلد دہلی سے لے کرلکھنو تک خون عطیہ کولے کربیداری مہم چلائے گی۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ بانی اور صدر ذاکر حسین نے الفلاح فرنٹ رکن آفتاب احمد کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم اور انسانیت کا درد رکھنے والا انسان قرار دیا۔
اس کے علاوہ الفلاح فرنٹ کے ضیاء خالد،یاسر پٹھان،عامرآعظمی،اکھلیش موریا،سیارام سنگھ،رضوان خان،محمد شعیب،فہیم خان،خلیق الرحمٰن،محمد شاداب،معراج خان،عادل شیخ،محمد کیف صحافی،نعمان سنجری ودیگر نے آفتاب احمد کی ابھی تک کی خدمات کے بارے میں ذاکر حسین سے ان کر ستائش کی اور ان کے حق میں دعائیں کیں۔