Urdu News

کووڈ-19اومیکرون اَپ ڈیٹ

ترمیم شدہ گائیڈ لائن کو وزارت صحت کی ویب سائٹ پر ڈالا گیا ہے

 

نئی دہلی،07؍جنوری؍2022:

صحت و خاندانی بہبود کی وزارت  نے کووڈ-19وائرس کی بدلتی ہوئی شکل اور ایس اے آر ایس –سی او وی -2کی تشویشناک شکل (وی او سی)یعنی اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی آمد کے لئے اصول و ضوابط میں 6؍جنوری 2022ء کو ترمیم کیا ہے اور پوری دنیا میں اس طرح کے معاملوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔یہ گائیڈ لائن 11؍جنوری 2022ء (00.01بجے آئی ایس ٹی)سے لاگو ہوگی۔

اسے آخری بار 30 نومبر 2021ء کو اَپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

ترمیم شدہ گائیڈ لائن کو وزارت صحت کی ویب سائٹ پر ڈالا گیا ہے اور اسے یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

https://www.mohfw.gov.in/pdf/RevisedGuidelinesforInternationalArrivalsdated7thJanuary2022.pdf

 

پچھلی گائیڈ لائن (30نومبر 2021ء والی)کے مقابلے میں 6؍جنوری 2022ء کی ترمیم شدہ گائیڈ لائن میں درج ذیل تبدیلی کی گئی ہے۔

تمام مسافر(اُن 2فیصد مسافروں سمیت، جنہیں ہندوستان آمد پر رینڈم ٹیسٹنگ کے لئے منتخب کیاگیا تھا اور وہ جانچ میں نگیٹیو پائے گئے تھے) سات دنوں کے لئے گھر میں کورنٹائن رہیں گے اور ہندوستان میں آمد کے 8ویں دن آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔

مسافروں کو ہندوستان آمد کے 8ویں دن کئے گئے کووڈ -19کے آر ٹی –پی سی آر جانچ کے نتیجے ایئر سودھا پورٹل (متعلقہ ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام کے خطوں کے ذیرے نگرانی کے لئے)پر اَپ لوڈ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔

تمام مسافروں کو جنہیں آمد پر جانچ کرانے کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں وقت پر جانچ کی سہولت اور کسی بھی طرح کی پریشانی سے بچنے کے لئے ایئر سودھا پورٹل پر آن لائن ٹیسٹنگ کی پری بکنگ کرنی چاہئے ۔

Recommended