Urdu News

کووی شیلڈ کی دوسری خوراک کے لئے پہلے سے بک کئے گئے آن لائن اپائنٹمنٹ مانے جائیں گے

کووشیلڈ ٹیکے

 

 

نئی دہلی،16 مئی 2021/ ڈاکٹر این کے اروڑہ کی سربراہی والے   کووڈ ورک گروپ نے کووی شیلڈ ٹیکے  کی پہلی  اور دوسری خوراک کے درمیان   کے فرق کو  12-16 ہفتوں تک  بڑھانے  کی  سفارش کی تھی ۔ حکومت ہند نے  13 مئی، 2021 کو اس سفارش کو منطور کیا ہے۔

حکومت ہندنے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کو اس تبدیلی کے بارے میں مطلع کردیا ہے۔   کووڈشیلڈ کی دو خوراکوں کے درمیان  12-16 ہفتوں کے وقفے  کے فرق سے متعلق  اس تبدیلی کو  دکھانے کے لئے کوون ڈیجیٹل پورٹل کو بھی  دوبارہ سے  شروع  (کونفیگر) کیا گیا ہے۔

حالانکہ میڈیا کے ایک گروپ میں ایسی خبریں آئی ہیں کہ  جن لوگوں نے کوون پر 84 دنوں سے کم وقت میں اپنے اپائمنٹمنٹ کی پربکنگ کی تھی  انہیں کووی شیلڈ کی  دوسری خوراک دیئے بغیر ہی  ٹیکہ کاری مراکز سے  واپس بھیج دیا جارہا ہے۔

یہاں یہ واضح کیا جاتا ہےکہ  کوون ڈیجیٹل پورٹل میں   اب اس مقصد کے  لئے ممکنہ بدلاؤ کردیئے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے  پہلی خوراک کی تاریخ سے  84 دنوں سے کم   وقفہ ہونے کی صورت میں   مستفدین کی  دوسری خوراک کے لئے    آگے آن لائن یا آن سائیڈ   اپائنٹمنٹ  ممکن نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ، کووی شیلڈ کی دوسری خوراک کے لئے   پہلے سے بک کئے گئے  اپائنٹمنٹ  مانے جائیں گے اور  کوون کے ذریعہ انہیں رد نہیں کیا جارہا ہے۔ یہی نہیں  مستفدین کو  اس بات کا بھی مشورہ دیا جاتا ہےکہ  وہ پہلی خوراک کی ٹیکہ کاری کی تاریخ سے 84ویں دن  کے بعد کی تاریخ کے لئے  اپنے اپائنٹمنٹ کو  دوبارہ مقرر  کریں۔

مرکزی سرکار  نے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے سامنے   اس بات کا  اعادہ کیا ہے کہ  کووی شیلڈ کی دو خوراکوں کے درمیان   وقفے سے  متعلق   اس تبدیلی سے   پہلے  کووی شیلڈ کی  دوسری خوراک کےلئے  بک کئے گئے  آن لائن اپائنٹمنٹ پر لازمی طور پر  عمل کیا جانا چاہئے۔

مرکزی صحت  کی وزارت نے  ریاستوں/مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کو  مشورہ دیا ہےکہ  فیلڈ اسٹاک کو   یہ ہدایت دی جائے  کہ  اگر مستفدین  ٹیکہ کاری کے لئے آتے ہیں تو  انہیں کووی شیلڈ کی دوسری خوراک ضرور دی جانی چاہئے اور انہیں  واپس نہیں بھیجا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس تبدیلی کے بارے میں  مستفدین کو مطلع کرنے کے لئے بیداری  سرگرمیاں  چلانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔


 

 

Recommended