Urdu News

کوویشیلڈ اور کوویکسین، کورونا کی ڈیلٹا اور دیگر اقسام پر بھی موثر: آئی سی ایم آر

@ICMRDELHI

ملک میں ڈیلٹا پلس کے معاملات بڑھ کر 48 ہو گئے

نئی دہلی ، 26جون (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کی مختلف شکلیں اب تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر کے خدشات کے درمیان ، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر بلرام بھارگوا نے کہا کہ کوویشیلڈ اور کوویکسین،  کورونا کی دیگر شکلیں بشمول ڈیلٹا پر بھی کارگر ہیں۔یہ دونوں ویکسین ، کورونا کی چار دیگر اقسام، الفا ، بیٹا ، گاما اور ڈیلٹا  پربھی موثر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا پلس اس وقت دنیا کے 12 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ جب کہ بھارت میں اب تک اس کے 48 معاملات سامنے آئے ہیں۔ یہ تمام معاملات ملک کی 10 ریاستوں میں منظر عام پر آئے ہیں۔

منگل کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں ، ڈاکٹر بلرام بھارگوا نے کہا کہ کورونا کے الفا ، بیٹا ، گاما اور ڈیلٹا مختلف حالتوں کی طرح ، ڈیلٹا پلس  پر بھی ویکسین کے موثر ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نتائج 7سے 10 روز میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 سے 18 برس کی عمر والے بچوں پر بھی اس ویکسین کے موثر ہونے کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ اس کے نتائج ستمبر کے مہینے میں آئیں گے۔

ڈاکٹر بلرام بھارگوا نے بتایا کہ یہ ویکسین حاملہ خواتین کو بھی دی جاسکتی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ویکسین ضروری ہے اور اسے دیا جانا چاہیے۔

Recommended