Urdu News

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل

@MoHFW_INDIA

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی ہے کہ وہFungal انفیکشنMucormycosis کو جوBlack Fungus کے طور پر جانا جاتا ہے، وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت ایک قابل اطلاع بیماری قرار دے۔ وزارت نے صحت کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں اور میڈیکل کالجوں سے کہا ہے کہ وہMucormycosis کی دیکھ بھال، تشخیص اور اسکریننگ کے لیے مرکزی وزارت صحت اور طبی تحقیق کی بھارتی کونسلICMR کے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔

 تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام ایک مراسلہ میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری لَواگروال نے صحت کے اداروں سے کہا ہے کہ وہ تمام مشتبہ اور مصدقہ معاملوں کے بارے میں محکمۂ صحت کو لازمی طور پر مطلع کریں۔ صحت سے متعلق اس نئے چیلنج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ کئی ریاستوں سے کووڈ 19 مریضوں کے درمیانFungal انفیکشن کے معاملات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسFungal انفیکشن کے علاج کیلئے کثیر رخی طریقہ کار کی ضرورت ہے جو کہ آنکھوں کے سرجن، ENT اسپیشلسٹ، نیرو سرجن اور اینٹیFungal دوا کے طور پر  Amphotericin Bکے ادارے پر مشتمل ہے۔

Recommended