Urdu News

علمائے دین کے انتقال پر دعائے مغفرت کا اہتمام

علمائے دین کے انتقال پر دعائے مغفرت کا اہتمام

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی ضلع بارہ بنکی میں ملک کے مشہور و معروف ادارہ دارالعلوم وقف دیوبند کے مؤقر استاد حدیث مولانا محمداسلام قاسمی اور بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے استاد مفتی حقیق اللہ قاسمی (امبیڈکرنگری) کے انتقال پُرملال کی خبر ملتے ہی مدرسہ کے مینیجرحافظ ایاز احمد اور پرنسپل مولانا مقبول احمد قاسمی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بعد نماز مغرب دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

دارالعلوم وقف دیوبند کے مؤقر استاد حدیث مولانا محمداسلام قاسمی

 جس میں ان دو کے علاوہ تمام مومنین و مومنات کے لئے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعا کی گئی۔ پرنسپل مولانا مقبول احمد قاسمی نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں حضرات بڑے باکمال و باصلاحیت عالم دین اور بڑے اداروں کے استاد تھے۔ ان کے انتقال سے ملت اسلامیہ کو خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے استاد مفتی حقیق اللہ قاسمی

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دونوں اداروں کا ان کا بہترین بدل عطا فرمائے۔ اس دار فانی سے جانے والے تمام مومنین کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ ان کے درجات بلند فرمائے۔ ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے۔

Recommended