Urdu News

آسٹریلیا نے ہندوستان میں تیار کردہ کوویکسین کو دی منظوری

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال

آسٹریلیا ئی  حکومت نے پیر کے روز ہندوستان میں تیار کردہ کوو یکسین کی منظوری دے دی۔ ہندوستان میں کورونا ویکسین کوویشیلڈ اور کوویکسین کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا پہلے ہی کویشیلڈ کی منظوری دے چکا ہے۔ تاہم ہندوستان میں تیار کردہ کوویکسین کو ابھی تک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)سے منظوری نہیں ملی ہے۔ آسٹریلیا کے ڈرگ اینڈ میڈیکل ڈیوائس ریگولیٹر ٹی جی اے (تھیراپیوٹک ڈرگ ایڈمنسٹریشن) نے ٹویٹ کر کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت نے بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ اب ویکسین لینے والے مسافر بغیر کسی پابندی کے آسٹریلیا میں داخل ہو سکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے علاوہ ماریشس، عمان، فلپائن، نیپال، میکسیکو، ایران، سری لنکا، یونان، ایسٹونیا اور زمبابوے سے بھی کوویکسین کوپہلے ہی منظور ی مل  چکی ہے۔

گیانا میں ہندوستان کی ویکسین کو تسلیم کیا گیا

گیانا نے بھارت میں تیار کردہ بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین کو تسلیم کیا ہے۔ جارج ٹاؤن میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے یہ اطلاع دی۔

گیانا میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہندوستان اور گیانا کے درمیان کورونا کے بعد کی شراکت داری میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ اس ٹویٹ کے ساتھ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور گیانا کے صدر عرفان علی کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پیر کو آسٹریلیا میں ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم عالمی ادارہ صحت نے ابھی تک اس ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے۔ ماریشس، عمان، فلپائن، نیپال، میکسیکو، ایران، سری لنکا، یونان، ایسٹونیا اور زمبابوے نے بھی ویکسین کو تسلیم کیا ہے۔

Recommended