Urdu News

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیائی ٹیم کی پہلی اننگز 338 رنزپر سمٹ گئی

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیائی ٹیم کی پہلی اننگز 338 رنزپر سمٹ گئی

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیائی ٹیم کی پہلی اننگز 338 رنزپر سمٹ گئی

سڈنی ، 08 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کی عمدہ سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ہندستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن دوپہر کے کھانے کے

بعد اپنی پہلی اننگز میں تمام وکٹیں گنوا کر 338 رنز بنائے۔

اسٹیو اسمتھ نے شاندار 131 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ، مارنس لبوشانے نے 91 اور ول پوکوسکی نے 62 رنز بنائے

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ول پکوسوکی اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور چوتھے

اوور میں مجموعی طور پر 6 رنز پر محمد سراج نے ڈیوڈ وارنر کو آوٹ کرکے آسٹریلیا کو پہلا دھچکا دیا۔ چیتشور پجارا نے وارنرکو سلپمیں کیچ آوٹ کیا۔ وارنر 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

35 ویں اوور میں ، نودیپ سائیں نے 106 کے مجموعی اسکور پر ول پوکوسکی کو ایل بی ڈبلیو کرکےہندستان کو دوسری کامیابی دلادی۔ پوکوسکی نے 62 رنز بنائے۔

اس کے بعد ، لبوشانے اور اسمتھ نے تیسرے وکٹ کے لئے 100 رنز کی شراکت کی۔ رویندر جڈیجا نے 206 کے مجموعی اسکور پر 91 رنز بنائے اورلبوشانے کو اجنکیا رہانے کے ہاتھوںکیچ دلاکر تیسرا دھچکا دیا۔

Recommended