Categories: صحت
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے اترا کھنڈ میں بنیادی ڈھانچہ کو جدید طرز پر ڈھالنے اور آیوش خدمات تک رسائی میں اضافے کی غرض سے کلیدی پہل قدمیوں کا اعلان کیا ہے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">قومی آیوش مشن کے تحت سلسلے وار  پہل قدمیوں میں ، 10 بستروں والے 10  نئے آیوش  اسپتال، کوٹ دوار میں 50 بستروں والے جدید طرز  پر ڈھالے گئے  سرکاری آیوش  اسپتال اور  پیران کلیئر میں 50  بستروں والا ایک  یونانی  اسپتال قائم کرنا  شامل ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ریاست میں پہلے سے موجود اسپتالوں کے علاوہ  100 نئے آیوش  ویلنیس مراکز  قائم کرنے کی خاطر  مالی امداد کی فراہمی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اترا کھنڈ ریاستی سرکار کی ایک پہل آیوش  سمواد تقریب کے موقع پر آیوش  کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی جانب سے اعلانات۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آیوش کی وزارت نے آج اترا کھنڈ ریاست میں آیوش  سے متعلق  بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کی غرض سے سلسلے وار  پہل قدمیوں کا اعلان کیا ہے۔ قومی آیوش  مشن  (این اے ایم)  کے تحت  اعلان کی گئی پہل قدمیوں کی بدولت  آیوروید، یونانی، نیچرو پیتھی،  ہربل میڈیسینز کو فروغ دینے اور آیوش  سے متعلق صنعتوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔ اترا کھنڈ ریاست ، قدرتی وسائل اور آیوش  کے طور طریقوں سے متعلق درخشاں روایات  سے مالا مال ہے، جن میں اس خطے  کے عوام کی حفظان صحت  اور طبی  ضروریات  سے تعاون  کرنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آیوش سمواد پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ریاست میں آیوش  سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی  توسیع اور اسے جدید  طرز پر ڈھالنے کے سلسلے میں سلسلے وار  پہل قدمیوں کا اعلان کیا۔ اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ  جناب پشکر سنگھ دھامی  بھی اس موقع پر موجود تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب  سونووال نے کہا کہ  اگلی دہائی میں اترا کھنڈ  میں آیوش  اور سیاحت کے شعبے میں زبردست  ترقی ہوگی۔ حکومت ہند  نے ریاست  میں مختلف  اسکیموں کے ذریعہ ایک لاکھ کروڑ روپے  کی سرمایہ کاری کی ہے اور وہ اترا کھنڈ  کو ایک ترقی  یافتہ ریاست بنانے کے مقصد سے ٹھوس کوششیں  کرر ہی ہے۔ اترا کھنڈ  ایک مواقع  اور امکانات  کی سرزمین ہے اور اس کے مالا مال حیاتیاتی  تنوع  کی وجہ  سے، اس میں ریاست کی مجموعی ترقی میں تعاون کرنے کے  بے پناہ مواقع ہیں۔ مجموعی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے مقصد سے ، حکومت   ہند ریاستی سرکار کے ساتھ مل کر مختلف اسکیموں پر عمل در آمد  کرنے  کے لئے اترا کھنڈ   وادی میں مختلف  اقدامات کرے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ان پہل  قدمیوں  اور آج  سرمایہ کاری میں اضافے  سے متعلق  اعلان کی وجہ سے  آیوش  کے شعبے میں ترقی  کی رفتار کو تیز تر کرنے میں مدد ملے گی۔  آیوروید سے  متعلق  اہم تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ  اترا کھنڈ آیور وید  یونیورسٹی  میں ‘‘مارما چکتسا’’ تربیتی  مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔ یہ مرکز  ملک کے لئے ایک  نوڈل ایجنسی  کے طور پر  کام کرے گا،  جس سے پورے ملک  اور دنیا بھر  کے طلباء کو، آیوروید میں خصوصی تعلیم کی حصولیابی میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘اس پلیٹ فارم کے ذریعہ، میں  ہر شخص پر  زور دیتا ہوں کہ وہ  ‘ایک قوم – ایک بھارت’ کے نظریہ کو  درست بنانے کی سمت میں کام کریں’’۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دیگر اعلانات میں ریاست میں 10  بستروں والے اسپتال قائم کرنا۔ کوٹ دوار میں 50  بستروں والے آیوش اسپتال کو جدید طرز  پر ڈھالنا، ہری دوار میں پیران کلیئر کے مقام پر  50 بستروں والا  ایک یونانی  اسپتال، دوئی والا  کے مقام پر گورنمنٹ  ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کا قیام،  ہر ضلع  میں موبائل آیوش یونٹوں (آیوش رتھ)  کا انتظام کرنا  تاکھ  عام لوگوں تک آیوش  خدمات  کی دستیابی  میں اضافہ کیا جاسکے، ریاست  میں پہلے  سے موجود  مراکز  کے علاوہ  مزید 100  آیوش  ویلنیس مراکز  قائم کرنا تاکہ  لوگوں تک آیوش  خدمات  کی رسائی  اور دستیابی  میں اضافہ کیا جاسکے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> پروگرام کے دوران،  اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ ریاست میں عام طور پر  دستیاب علاج  معالجہ سے متعلق  پودوں کے استعمال کو مقبول بنانے کی غرض سے  ‘‘نیشنل میڈیسینل پلانٹس بورڈ ’’  (این ایم  پی بی) ، جڑی  بوٹیوں سے متعلق  200  اسکول ،ہربل باغات  کی مدد  کرے گا تاکہ طلباء  کے مابین  اس سلسلے میں بیداری  پیدا کی جاسکے۔ این ایم پی بی ، اترا کھنڈ میں کسانوں کو پودے لگانے سے متعلق  معیاری  ضروری  سامان فراہم کرنے کی غرض سے  13  اضلاع  میں 13  نرسریوں کو مدد فراہم کرے گا۔ قدر میں اضافے، جڑی بوٹیوں کو سکھانے ، گودام  کے بندو بست  اور  طبی  علاج  میں کام آنے والے پودوں  کے لئے مارکیٹنگ سے متعلق  بنیادی  ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے مقصد  سے مقامی کلسٹر  قائم کرنے کی خاطر  فی کسان گروپ  15  لاکھ  روپے  کی  امداد  دی جائے گی۔ اس کے علاوہ  ‘‘مرماچکتسا’’ میں اتر اکھنڈ آیوروید  یونیورسٹی  کو  ملک بھر کے لئے ایک نوڈل ایجنسی  بنایا جائے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر جناب  پشکر سنگھ دھامی  نے کہا کہ  اترا کھنڈ  سرکار،  روایتی  طریق علاج سے متعلق  شعے میں صلاحیتوں اور وسائل  کو مستحکم  بنانے کی غرض سے  قومی  آیوش  مشن  کی مدد میں اضافہ کرے گی۔ اب جب کہ ہم اترا کھنڈ  ریاست کے قیام  کے 25  سال مکمل ہونے  کا جشن منا رہے ہوں گے، ہم نے  ریاست کی ترقی کی خاطر  ایک نقش راہ   تیار کیا ہے۔ اور مرکزی حکومت  اور ریاستی  سرکار کی  مشترکہ  کوششوں  سے اترا کھنڈ  ریاست،  آیوش،  حفظان صحت ، سیاحت اور  تعلیم  سمیت  مختلف شعبوں میں ترقی  یافتہ ریاستوں میں سے  ایک بن جائے گی۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago