Urdu News

آیوش کی وزارت کل ریپوزیٹری پورٹل اور آیوش سنجیونی ایپ کا آغاز کرے گی

آیوش سنجیونی ایپ

 

 

نئی دہلی،26؍مئی  :  آیوش  کے شعبے میں  ایک اور  سنگ میل طے کیا جار  ہا ہے۔ آیوش کے مرکزی وزیر مملکت   (آزادانہ چارج ) جناب کرن رجیجو ، آیوش کلینکل کیس  ریپوزیٹری  (اے سی سی آر)  پورٹل  اور  آیوش سنجیونی ایپ کا کل  ایک ورچوئل تقریب میں  آغاز کریں گے۔

آیوش  کلینکل ریپوزیٹری  (اے سی سی آر)  پورٹل    (https://accr.ayush.gov.in/) آیوش معالجوں اور  عام  لوگوں  کو  مدد  دینے  کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام  انجام دے گا۔ اس پورٹل کا مقصد  آیوش  معالجوں  کے ، بڑے پیمانے پر حاصل کئے گئے  کلینکل نتائج  کے بارے میں معلومات  اکٹھا  کرنا ہے۔ اس سے  نہ صرف معلومات بہم پہنچانے میں آسانی ہوگی بلکہ مزید تجزیہ اور  تحقیق  میں بھی مدد ملے گی۔ امید کی جاتی ہے کہ  اس  پورٹل سے  مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے آیوش نظام مستحکم ہوگا۔

اس پورٹل سے  نہ صرف معالجوں کی برادری اور عوام  کو فائدہ حاصل ہوگا بلکہ  آیوش  کے سبھی  طریقہ ہائے علاج  کی  ٹھوس  سائنسی  بنیاد  کو وسعت دینے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔ اے سی سی آر پورٹل  کی  ایک اہم  خاصیت یہ ہے کہ یہ آیوش نظام  کے ذریعے  علاج کئے گئے کووڈ  – 19  مریضوں کی تفصیلات کے بارے میں  رپورٹنگ کی جائے گی اور اس کام کو شائع کیا جائے گا۔

آیوش سنجیونی ایپ  ( تیسرا ورژن)  اب گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس  پر شائع کردیا گیا ہے۔ اس ورژن سے  منتخبہ آیوش  معالجوں  کے اثر کے بارے میں اہم مطالعے  اور  اس کو دستاویزی شکل میں دینے میں آسانی پیدا ہوگی۔ ان آیوش  معالجوں میں  کووڈ – 19 کے اُن مریضوں کا اعلاج بھی شامل ہے جن میں  یا تو علامتیں نہیں ہیں  یا  معمولی علامتی ہیں ، یا  اوسط  درجے کی علامتیں ہیں ۔ ان طریقوں میں  آیوش 64 اور  کبسورا  کودینیر بھی شامل ہیں۔ یہ بات قابل غور  ہے کہ  قومی تقسیم کی ایک مہم  جاری  ہے، جس کے ذریعے آیوش  وزارت   اُن کووڈ مریضوں کو  یہ دو نہایت مؤثر آیوش مرکبات  مفت فراہم کر رہی ہے جو اپنے گھروں میں الگ تھلگ ہیں۔

اس افتتاحی تقریب کی رواں اسکریننگ آیوش  وزارت  کے فیس بک اور یو ٹیوب  سوشل میڈیا ہینڈل پر دو پہر  ساڑھے تین بجے سے دیکھی جاسکتی ہے۔


 

 

 

Recommended