صحت

بارہ بنکی:نسواں اسپتال میں زیرتعمیر ڈرگ ویئر ہاؤس کا ڈی ایم اویناش کمار نے کیا معائنہ

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار گزشتہ روز مسولی مہیلا اسپتال میں زیر تعمیر ڈرگ ویئر ہاؤس اور گرام پنچایت کرپیا میں زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ضروری ہدایات دی۔

 یاد ر ہے کہ مہیلااسپتال مسولی میں بن رہے ضلع سطح کے ڈرگ ویئر ہاؤس کا 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔بدھ کو ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار مہیلا اسپتال مسولی پہنچے جس میں کولڈ روم، ڈرگ اسٹور، سی سی ٹی وی کنٹرول روم سمیت عمارت کا باریکی سے جائزہ لیا، معائنہ کے دوران عمارت میں غیر ترتیب سی سی ٹی وی کیمرے صحیح کرانے اور عمارت کے فرش کو صحیح کرانے کی ہدایات دی۔انہوں نے تعمیرکرنے والی ایجنسی کو معیار پر خصوصی توجہ  دیتے ہوئے سبھی معیار کے مطابق کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

 اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار نے گرام پنچایت کرپیا میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ درجات کے لیے تعمیر کی جارہی عمارت کا جائزہ لیا اور وقت کے اندر کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی، موقع پر انجینئر کے موجود نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عمارت کے فرش کو دوبارہ بنوانے کی ہدایت دی۔

عمارت میں لگے دونوں گیٹ چینلوں کو تبدیل کرنے کی ہدایت دی،اس کے علاوہ دونوں عمارتوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے انٹر لاکنگ لگوانے کی ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے کمرہ، لیبوریٹری اور عمارت کے کمروں کا جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران ضلع تعلیمی افسر سنتوش دیو پانڈے، انچارج طبی افسر ڈاکٹر سنجیو کمار، پنچایت سکریٹری وکاس پانڈے، گرام پردھان،آشیش ورما سمیت دیگر لوگ موجود رہے

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago