بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

شارجہ ، 15 ستمبر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے آئندہ ایڈیشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

دبئی، ابوظہبی اور شارجہ – آئی پی ایل 2020 یو اے ای کے تین شہروںمیں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ گنگولی نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ، " مشہور شارجہ اسٹیڈیم آئی پی ایل 2020 کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔"

بی سی سی آئی کے صدرابھی گذشتہ ہفتے ہی متحدہ عرب امارات پہنچے تھے ، لیکن کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے بنائے گئے پروٹوکول کے مطابق ، انھیں چھ روزہ لازمی طور پر الگ تھلگ ہونا پڑا۔ اپنے کورنٹین کی مدت پوری کرنے کے بعد ، گنگولی اب تین مقامات پر آئی پی ایل کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آئی پی ایل 2020 کا پہلا میچ 19 ستمبر کو ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دبئی 24 ، ابوظہبی 20 اور شارجہ 12 میچز کی میزبانی کرے گا۔ مقابلے کے پلے آف مرحلے کی تاریخیں اور مقامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔