Urdu News

کامیاب ہونا ایک سفر ہے، منزل نہیں: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام نے نہ صرف تشخیصی اور انتظامی سہولیات فراہم کرنے میں بلکہ شرح اموات کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ صحت یابی میں بھی کافی کارکردگی دکھائی ہے”۔

یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے 67ویں یوم تاسیس کی تقریبات کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے تحقیق کے زمرے میں سرفہرست 10 تعلیمی اداروں میں ایمس کی درجہ بندی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جس میں تحقیق کے علاوہ مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

ہمیں نہ صرف اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی بلکہ نئے سنگ میل بھی طے کرنا ہوں گے اور اسے حاصل کرنے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ “مضبوط اور صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے لیے، ایمز نئی دہلی اپنی حکمت کے ذخیرے کے ساتھ، دوسرے انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے ساتھ راہنمائی کرنے کے لیے ہے۔

جب ہم مجموعی صحت اور رسائی کی جامعیت کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہم اس میں تین عوامل کو شامل کرتے ہیں۔ سب سے پہلے، جدید طبی سائنس سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی توسیع۔

دوسرا، روایتی ہندوستانی نظام طب میں تحقیق کو فروغ دینا اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اس کی فعال مصروفیت اور تیسرا جدید اور مستقبل کی ٹکنالوجی کے ذریعے ہر شخص اور ملک کے ہر حصے کو صحت کی بہتر اور سستی سہولیات فراہم کرنا۔

Recommended