Urdu News

بی جے پی کے رہنما دلیپ گاندھی کا آج صبح دلی میں انتقال،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت

بی جے پی کے رہنما دلیپ گاندھی کا آج صبح دلی میں انتقال


بی جے پی کے رہنما دلیپ گاندھی کا آج صبح دلی میں انتقال،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت

سابق مرکزی وزیر اورBJPکے رہنما دلیپ گاندھی کا دلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا جہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔ وہ 69سال کے تھے۔ وہ کورونا میں مبتلا تھے۔ جناب دلیپ گاندھی 13ویں ، 15ویں اور 16ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ 

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے دونوں رہنماؤں کے انتقال پر صدمے اور سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ رام سوروپ شرما دلی میں مردہ پائے گئے

آج لوک سبھا کی کارروائیBJP کے موجودہ ممبر پارلیمنٹ رام سوروپ شرما اور ایک سابق ممبر دلیپ کمار منسکھ لال گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد دن میں ایک بجے تک ملتوی کی گئی۔ آج جب صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دونوں رہنماؤں کی عوامی زندگی میں ان کی دین اور کاوشوں کا ذکر کیا۔ ایوان میں کچھ دیر کے لیے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ 

ہماچل پردیش میں منڈی سےBJPکے ممبر پارلیمنٹ رام سوروپ شرماآج دلی میں اپنے رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ پولیس اس بات کی چھان بین کر رہی ہے کیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے؟ ان کی عمر 62سال تھی۔

 ان کی موت کی اطلاع ملنے کے بعدBJPپارلیمانی پارٹی کی آج صبح ہونے والی میٹنگ منسوخ کردی گئی۔ جناب شرما خارجی امور کی قائمہ کمیٹی کے بھی ممبر تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ان  کے انتقال پر صدمے اور سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ممبر پارلیمنٹ  رام سورپ شرما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منڈی (ہماچل پردیش ) کے ممبر پارلیمنٹ رام سورپ شرما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی کی روح کی تسکین کےلئے دعا کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کے تئیں تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدرجمہوریۂ ہند نے دلیپ گاندھی اور رام سوروپ شرما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کے روز ہماچل پردیش کے منڈی سے سابق مرکزی وزیر دلیپ گاندھی اور ممبر پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں صدر رام ناتھ کووند نے کہا ، "ہماچل پردیش کے منڈی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی حادثاتی موت کی خبر سے میں افسردہ ہوں۔" ایک عام خاندان میں پیدا ہوئے ، شرما کی ایک بہت ہی عام شخصیت تھی۔ وہ ہمیشہ خطے کی ترقی کے لئے سرشار رہتے تھے ۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری تعزیت۔

ایک اور پیغام میں ، صدر نے سابق مرکزی وزیر دلیپ گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'گاندھی ، جو احمد نگر سے تین بار لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیں ، ایک عوامی خدمت گار تھے جو احمد نگر اور مہاراشٹرا کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔ میں ان کے لواحقین اور خیر خواہوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔'

Recommended