قومی آیوش مشن کی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے /کو مرکزی حصہ کے طور پر 3119.46 کروڑ روپے مختص/جاری کیے گئے ہیں اور انھوں نے 2290.20 کروڑ روپے خرچ کردیے جانے کی اطلاع دی ہے۔
حکومت ہند نے پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی)، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی) اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں (ڈی ایچ) میں آیوش سہولیات کے کو-لوکیشن کی حکمت عملی اپنائی ہے، اس طرح مریضوں کو ایک ہی وِنڈو کے تحت مختلف طبی نظامات کا انتخاب کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ آیوش ڈاکٹروں/پیرامیڈکس کو مصروف عمل بنانے اور ان کی تربیت کے لئے وزارت صحت اور کنبہ بہبود قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت معاونت فراہم کرتی ہے، جبکہ قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے تحت مشترکہ ذمے داری کے طور پر آیوش کی وزارت کی طرف سے آیوش کے بنیادی ڈھانچے، آلات/فرنیچر اور ادویات کے لیے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) کے ڈیٹا بیس پر دستیاب معلومات کے مطابق ملک بھر میں کل 25937 پی ایچ سی، 6349 سی ایچ سی اور 761 ڈی ایچ میں سے 7032 پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی)، 2793 کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی) اور 484 ڈسٹرکٹ اسپتال (ڈی ایچ) آیوش سہولیات کے قریب واقع (کو-لوکیٹیڈ) ہیں۔
صحت عامہ کے ایک ریاستی موضوع ہونے کی وجہ سے، آیوش تعلیمی ادارے شروع کرنا متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے دائرۂ کار میں آتا ہے۔ تاہم، این اے ایم کے تحت، ریاستی حکومتوں سے ریاستی سالانہ ایکشن پلانز (ایس اے اے پی) کے ذریعے موصول ہونے والی تجاویز کے مطابق، انہیں اسکیم کے آغاز سے ہی 9 نئے آیوش تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے تعاون دیا گیا ہے۔
یہ اطلاع آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔