Urdu News

ٹیکہ کاری کی افواہوں کا ازالہ

میڈیا میں بھارت بایوٹیک کے حساب سے ویکسین کے متعلق کچھ بے بنیاد خبریں آرہی ہیں ۔یہ خبریں غلط ہیں

 نئی دہلی۔ 28 مئی         اس سال 16 جنوری سے حکومت ہند "مکمل حکومت" کے تحت ایک مؤثر ٹیکہ کاری مہم کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی کوششوں کی حمایت کر رہی ہے۔ ویکسین کے خوراک کی دستیابی کو آسان بنانے کے لئے ، مرکزی حکومت ویکسین تیار کرنے والوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور مئی 2021 سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے خریداری کے مختلف آپشن  اختیار کیے گئے ہیں۔

میڈیا میں بھارت بایوٹیک کے حساب سے ویکسین کے متعلق کچھ بے بنیاد خبریں آرہی ہیں ۔یہ خبریں غلط ہیں اور یہ معاملے کی مکمل معلومات کے مطابق نہیں ہے۔

یہ دعوی کہ بھارت بائیوٹیک کےپاس  6 کروڑ ٹیکے ہیں، اس معاملے کے اطلاع دینے والوں کو سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔

مقامی طور پر تیار شدہ کوویکسین ٹیکہ کی موجودہ پیداواری صلاحیت مئی سے جون 2021 تک دوگنی کر دی جائے گی اور اس کے بعد جولائی تا اگست 2021 تک اس میں تقریبا 6-7 گنا اضافہ ہوگا ، یعنی اپریل ، 2021 میں ایک کروڑ ویکسین کی خوراک سے جولائی تا اگست تک پیداواری صلاحیت میں 6-7 کروڑ ویکسین خوراک ماہانہ اضافہ ہوگا۔ توقع ہے کہ ستمبر 2021 تک یہ  ماہانہ 10 کروڑ خوراک تک پہنچ جائے گی۔

کوویکسین کی صلاحیت میں یہ اضافہ ملک میں تیار شدہ کووڈ ویکسین کے فروغ اور پیداوار میں تیزی لانے کے لیے حکومت ہند کے ذریعہ اعلان کیے گئے اور حکومت ہند کے محکمہ بایو ٹکنالوجی کے ذریعہ نافذ العمل خود انحصار ہندوستان 3.0 مشن کووڈ تحفظ کے تحت کیا گیاہے۔

طبی اہمیت کی حیاتیاتی پیداوار ہونے کی وجہ سے ویکسین کو تیار کرنے اور اس کے معیار کی جانچ میں وقت لگتا ہے۔ پیداوار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسے راتوں رات نہیں کیا جا سکتا ۔ اس لیے پیداواری صلاحیت میں توسیع کے لیے بھی ایک متوازن عمل کی ضرورت ہے اور مجموعی پیداوار میں اضافے کا مطلب فوری فراہمی نہیں ہوتا ہے۔

28 مئی 2021 کی صبح تک مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، بھارت بایوٹیک نے حکومت ہند کو 2،76،66،860 ویکسین کی خوراک فراہم کی ہے۔ ان میں سے 2،20،89،880 خوراکیں ضائع ہونے سمیت تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے پاس ٹیکے کی 55،76،980 خوراکیں دستیاب ہیں۔ حکومت ہند اور ریاستوں کو فراہم کی گئی خوراک کے علاوہ اسی عرصے میں نجی اسپتالوں کو بھی ویکسین کی  13،65،760 خوراکیں ملی ہیں۔

مئی 2021کے مہینے میں ،  کوویکسین کی اضافی 21،54،440 خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ اس سے آج تک فراہم کی جانے والی کل ویکسین اورتیاری کے مرحلے میں شامل  ویکسین کی مجموعی خوراک 3،11،87،060 تک پہنچ جاتی ہے۔ ویکسین بنانے والے جون کے مہینے میں تقریبا 90,00,000 خوراک کے لیے پرعزم ہیں۔ 

 

 

Recommended