Urdu News

جن اوشدھی دیوس ہفتہ 2021 کے چھٹے دن کا جشن

Celebration of 6th day of Janaushadhi Diwas Week 2021

کم قیمت پر دستیاب معیاری جینرک ادویات  کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے آج جن اوشدھی دیوس 2021 ہفتہ کا چھٹا دن منایا گیا۔  اس پروگرام کے دوران، پورے ملک میں بی پی پی آئی کی ٹیم، جن اوشدھی متر اور جن اوشدھی کیندر مالکان کے ذریعہ بائک ریلیاں، پیدل یاترا اور انسانی سلسلہ جیسی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔  ان سرگرمیوں کے ذریعہ عوام کو جینرک  دواؤں کی افادیت اور قوت کے بارے  میں بتایا گیا، جو جن اوشدھی کیندروں میں بہت کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ اس طرح جینرک دواؤں کے بارے میں لوگوں میں پھیلی غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پی ایم بی جے پی کے تحت ایک دوا کی قیمت سرکردہ تین برانڈیڈ دواؤں کی اوسط قیمت سے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کم قیمت کے اصول پر  رکھی گئی ہے۔ اس لیے، جن اوشدھی دواؤں کی قیمت کم سے کم  50 فیصد اور کچھ معاملوں میں برانڈیڈ دواؤں کی بازار قیمت سے 90 فیصد تک کم ہے۔  رواں مالی سال 2020-21 میں، پی ایم بی جے پی نے 5 مارچ، 2021 تک 593.84 کروڑ روپے (ایم آر پی پر) کی فروخت کی ہے۔ اس کی وجہ سے ملک کے عام شہریوں کے تقریباً 3600 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔

جن اوشدھی دیواس ہفتہ-2021 پورے ملک میں 7400 سے زیادہ پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ منایا جا رہا ہے۔ جن اوشدھی کیندر کے مالکان صحت اور صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔  یکم مارچ 2021 کو صحت جانچ کیمپ کی میزبانی کرکے تقریب کی شروعات ہوئی، جس میں دوسرے دن بلڈ پریشر کی جانچ، ذیابیطس کی جانچ، مفت ڈاکٹر مشورہ، مفت دوا تقسیم وغیرہ کا انتظام کیا گیا، جس کے بعد دوسرے دن ’جن اوشدھی پریچرچا‘ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ گفتگو ڈاکٹروں، ہسپتالوں، کلینکوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں  کے تعاون سے بی پی پی آئی کی ٹیم نے جن آیوشی متر اور جن آیوش کیندر کے مالکوں کے ذریعہ منعقد کی تھی۔ جن اوشدھی دیوس ہفتے کے تیسرے دن یعنی تھی۔ جن اوشدھی دیوس ہفتے کے تیسرے دن یعنی 3 مارچ 2021  کو بی پی پی آئی کی ٹیم، جن آیوشی متر اور جن آیوش کیندر مالکوں نے  اس دن کو پورے ملک میں ’ٹیچ دیم ینگ‘ یعنی  نوجوانوں کو تعلیم دینے کے طرز پر منایا۔ اس سرگرمی کے دوران، بی پی پی آئی کے عہدیداروں نے اسکولوں ، کالجوں، فارمیسی کالجوں اور دیگر اداروں کا دورہ کیا اور طالب علموں سے بات چیت کی۔ چوتھے دن پی ایم بی جے پی نے سرگرمیوں میں حصہ لیا اور خواتین کو سینٹری پیڈ کے استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے کیمپ لگائے۔  اس ہفتے کا پانچواں دن  ہمارے بزرگ شہریوں کے لیے ’جن اوشدھی کا ساتھ‘ کے پیغام کے ساتھ منایا گیا۔

جن اوشدھی دیوس ہفتہ 2021 کی تقریب کل 7 مارچ، 2021 کو ختم ہوگی۔ وزیر اعظم شری نریندر مودی ’جن اوشدھی دیوس‘ کی تقریب سے 7 مارچ 2021 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ صبح 10 بجے خطاب کریں گے۔

Recommended