Urdu News

انوراگ ٹھاکرنے بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 سے قبل مختلف یونیورسٹیوں کے شرکاء سے بات چیت کی

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر

 

 

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے 13 کھیلوں  کے لیے جین یونیورسٹی گلوبل کیمپس مقام کا اچانک دورہ کیا جن میں ملاکھمب اور یوگاسن شامل ہیں۔

نوجوان وزیر نے کھیلوں کے مختلف میدانوں کا دورہ کیا اور شرکاء کے لیے کی آئی یوجی میں ایک یادگار ایونٹ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ایک کرکٹر کے طور پر اپنے کھیل کے دنوں کی یاد دلاتے ہوئے، وزیرموصوف  نے کہا، ’’جین یونیورسٹی، کرناٹک کی ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے بہترین سہولیات کے ساتھ ان مقابلوں کی میزبانی کا شاندار کام کر رہی ہے۔ آج یہاں ان کھلاڑیوں کو دیکھ کر مجھے اپنے یونیورسٹی کے زمانے کی یاد آتی ہے جب میں کرکٹ کھیلتا تھا۔ بہار کے دربھنگہ اور سمستی پور جیسی جگہوں پر منعقد ہونے والے کچھ ٹورنامنٹس میں پہلے سہولیات بہت زیادہ نہیں تھیں۔ لیکن آج انفراسٹرکچر بہت بہتر ہوا ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ  یہاں ایتھلیٹس کے لیے طرح طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کے آئی یوجی کے ذریعے ہماری پہل کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔‘‘

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کیا کہیں گے،جناب  ٹھاکر نے کہا، ’’ کھیل کے جذبے سے کھیلیں۔ میں انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ صاف ستھرے کھیلوں کو رائج  کریں اور کارکردگی بڑھانے والی ادویات کا استعمال نہ کریں۔ اسی وجہ سے ہمارے پاس این اے ڈی اے ہے تاکہ ایتھلیٹوں کوصحیح معلومات فراہم کی جاسکے اور  یونیورسٹی کی سطح پر خاص طورسے  نوجوان کھلاڑیوں میں  ڈوپنگ کے بارے میں مزید بیداری پیدا کی جاسکے ۔‘‘

انھوں نے مختلف یونیورسٹیوں کے شرکاء سے ان کے مقابلوں  اور کھیل میں انکی آرزوؤں  کے بارے میں معلومات حاصل کرنے  کے لیے بھی  بات چیت کی۔

ایسے ہی ایک کھلاڑی جس کے ساتھ وزیر نے بات کی وہ ایس آر ایم یونیورسٹی کی مردوں کی والی بال ٹیم کے ایس سنتوش تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے کھیل کے وزیر جناب  انوراگ ٹھاکر جی کے ساتھ ملاقات ایک خاکساری پر مبنی  تجربہ تھا۔ انھوں  نے ہماری حوصلہ افزائی کی کہ ہم محنت کرتے رہیں اور اپنی متعلقہ ریاست اور یونیورسٹیوں کے لیے کھیلتے رہیں۔ یہ ہمیشہ سے ہی  حوصلہ افزائی کا باعث  ہوتا ہے جب وزیر خود ہمارے پاس آتے ہیں اور ہمارے کھیل کے بارے میں بات کرتے ہیں، ہمیں ہر روز کسی سینئر وزیر کو کھلاڑی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع نہیں ملتاہے   جس سے ہمیں اور بھی زیادہ مغلوب ہونے کا احساس ہوتا ہے”۔

کھیلوں کےوزیر  صبح والی بال کے میدان  میں اس وقت  پہنچے جب خواتین کے  سیکشن  میں ایچ آر ایم (ہماچل پردیش یونیورسٹی) اور اے ڈبلیو یو (ایڈمس یونیورسٹی مغربی بنگال) اور ایس آر ایم یونیورسٹی چنئی اور مردوں کے سیکشن میں اے ڈبلیو یو کے درمیان میچ جاری  تھا۔ انہوں نے دونوں ٹیموں سے بات چیت کی اور ان کے آنے والے میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریفریز اور شائقین سے بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ وزیرموصوف نے والی بال کے ایک راؤنڈ میں خود بھی شرکت کی

Recommended