صحت

دہلی میں بادلوں نے نرم کیا موسم کا مزاج، پہاڑی ریاستوں میں برف باری

نئی دہلی، 24 مئی

قومی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بادلوں نے موسم کے مزاج کو نرم کر دیا ہے۔ پہاڑی ریاستوں ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں موسم میں اچانک تبدیلی سے کچھ راحت ملی ہے۔ منگل کو ہماچل پردیش کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارلاچا، شنکولہ اور روہتانگ درے میں برف باری سے کلو اور لاہول اسپیتی میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی پہاڑی علاقوں میں موسم نے کروٹ لی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی کے 22 موسم مراکز میں سے سات میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ علاقے دن بھر لو کی زد میں رہے۔ شام کے وقت 48 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوا چلی اور آسمان ابر آلود ہو نے سے گرمی سے کچھ راحت ملی۔ آج صبح سے کچھ علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ آندھی چلنے اور ہلکی بارش کے آثار ہیں۔

دہلی حکومت کے عہدیداروں نے بتایا کہ گرمی کے موسم میں دہلی میں منگل کو بجلی کی مانگ بڑھ کر 6,916 میگاواٹ ہوگئی۔ یہ اس سیزن میں اب تک کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔ گزشتہ موسم گرما میں بجلی کی سب سے زیادہ مانگ 7,695 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سال یہ 8,100 میگاواٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ دہلی کے اہم موسمیاتی اسٹیشن صفدرجنگ آبزرویٹری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

 یہ معمول سے تین ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ وسطی دہلی کے رج ایریا میں 45.1، جعفرپور میں 45.2، نریلا میں 45.2، پیتم پورہ میں 46.1، پوسا میں 45.7 اور اسپورٹس کمپلیکس میں 46.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago