نئی دہلی، 12 جون (انڈیا نیرٹیو)
کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اتوار کو کووڈ سے متعلق مسائل کی وجہ سے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو کووڈ سے متعلق مسائل کی وجہ سے آج سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں نگہداشت کے لیے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ”ہم کانگریس کارکنوں کے ساتھ ساتھ تمام خیر خواہوں کا ان کی تشویش اور نیک تمناؤں کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔“
قابل ذکر ہے کہ 2 جون کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کی کووڈ سے متعلق رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔ اس کے بعد ان کی بیٹی پرینکا گاندھی کی رپورٹ بھی مثبت آئی۔