Urdu News

کورونا مریضوں میں مسلسل کمی، 31 ہزار نئے معاملے

کورونا وائرس

کورونا مریضوں میں مسلسل کمی، 31 ہزار نئے معاملے

نئی دہلی، 13 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں مستقل کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 31 ہزار 433 نئے کورونا مریضوں کا پتہ چلا ہے، جب کہ 2020 افراد اس بیماری کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 49 ہزار، 007ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں نئے کیسز کی شرح یعنی پازیٹویٹی کی شرح میں کمی آئی ہے۔پازیٹویٹی 22 دنوں سے تین فیصد سے نیچے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پازیٹویٹی شرح 1.81 فیصد رہی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 9 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اب تک کورونا سے تین کروڑ، 63 ہزار، 720 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک چار لاکھ، 10 ہزار، 784 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر چار لاکھ، 31 ہزار، 315 ہوگئی ہے۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صحت یابی کی شرح میں بہتری آرہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں صحت یابی کی شرح 97.28 فیصد تک بڑھ گئی ہے

Recommended