نئی دہلی ، 03 فروری ( انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 11 ہزار 39 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10777284 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 154596 ہوگئی ہے۔
بدھ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 160057 کورونا کے فعال مریض ہیں۔اسی کے ساتھ ہی راحت بھری خبر یہ بھی ہے کہ اب تک 10462631 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جب کہ ملک میں کورونا کا ریکوری ریٹ بڑھ کر 97.08 فیصد ہوگیا ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں میں 07 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ
ملک میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 07 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 02 فروری کو 0721121 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 198473178 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ اب تک کل 4138198 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔