نئی دہلی، 5 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا کے معاملے ایک بارپھرتیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے مریضوں کی تعداد 58 ہزار 97 سے تجاوز کر گئی۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 389 ہے۔ جب کہ اس کی وجہ سے 534 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
بدھ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 43 لاکھ 21 ہزار 803 ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح مسلسل کم ہو کر 98.01 فیصد پر آ گئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد دو لاکھ 14 ہزار 4 ہوگئی۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں اب تک کل 68.38 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 88 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
اومیکرون کی رفتار میں اضافہ، اب تک 2135 متاثر ین
ملک میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ ملک میں اب تک اومیکرون کے 2135 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں سے 828 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ اومیکرون اب ملک کی 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ اومیکرون کے سب سے زیادہ کیس مہاراشٹر میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہاں اومیکرون کے 653 کیسز سامنے آئے ہیں۔ دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 464 معاملے سامنے آئے ہیں۔ کیرالہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 185 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے جنگ: ملک میں اب تک 147.72 کروڑ ویکسین لگائی گئیں
کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 96 لاکھ ویکسین لگائی گئیں۔اس کے ساتھ ملک میں اب تک 147.72 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق بدھ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 153.61 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 19.10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔