Categories: صحت

کورونا دھماکہ: ملک میں گزشتہ24گھنٹے میں ایک لاکھ17ہزار سے زیادہ نئے معاملے

نئی دہلی،07جنوری(انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے معاملے ایک مرتبہ پھر بے حد تیزرفتار سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے 90 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے تھے لیکن 24 گھنٹوں کے دوران معاملوں میں 28.8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ملک میں 7 مہینے کے بعد نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز ہوئی ہے۔ اس سے قبل 6 جون کو ایک لاکھ سے زیاہ کورونا کے کیسز درج کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک کورونا کے 35226386 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 36265، مغربی بنگال میں 15421، دہلی میں 15097، تمل ناڈو میں 6983، کرناٹک میں 5031 معاملے درج کئے گئے۔ ملک میں کل کیسز میں سے 67.29 نئے کیسز ان 5 ریاستوں سے درج کئے گئے ہیں، جبکہ کل کیسز میں سے 30.97 فیصد مہاراشٹر سے وابستہ ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 302 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ملک بھر میں اب تک 4.83 لاکھ لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ہندوستان میں شفایابی کی شرح 97.57 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر کے 30836 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ اب تک مجموعی طور پر 34371845 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اومیکرون بحران: ملک میں اب تک 3007معاملوں کی تصدیق

ملک بھر میں جہاں کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج کئے گئے ہیں وہیں کورونا کی نئی قسم اومیکرون ویرینٹ کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔ ملک میں اومیکرون کے اب تک 3007معاملے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں سے 1199مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔اومیکرون اب تک ملک کی 27 ریاستوں تک پھیل چکا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق تاحال ملک بھر سے اومیکرون کے 3007 معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ 1199 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ مہاراشٹر سے سب سے زیادہ 876 جبکہ دوسرے نمبر پر دہلی سے 465 اومیکرون کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر اب کرناٹک ہے جہاں 333معاملے سامنے آئے ہیں۔ چوتھے نمبر پر راجستھان ہے جہاں اب تک291معاملے سامنے آچکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago