Categories: صحت

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کو’ہلکا‘ کہنا ہماری غلطی تھی: عالمی ادارہ صحت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنیوا،07جنوری(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایمیکر ن ویرینٹ کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تاہم، اومیکرون ویرینٹ کے اس ڈیلٹا سٹرین سے کم شدید ہونے کی اطلاع ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں اموات ہوئیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کوویڈ 19 کے اومیکرون ویرینٹ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کو کہا کہ اومیکرون دنیا بھر میں لوگوں کو ہلاک کر رہا ہے اور اسے ہلکے سے نہیں لینا چاہیے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے کہا کہ ریکارڈ تعداد میں لوگ کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثر ہو رہے ہیں اور متعدد ممالک میں اس کی رفتار ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیز ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسپتال تیزی سے بھر ہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیڈروس نے ایک پریس کانفرنس سے کہا، ”خواہ اومیکرون ڈیلٹا سے کم شدید نظر آتا ہو، خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جنہیں ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ تاہم، اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کی ہلکے ویرینٹ کے طور پر درجہ بندی کی جائے۔"انہوں نے واضح کیا، ”سابقہ ویرینٹس کی طرح اومیکرون بھی لوگوں کو ہسپتال پہنچا رہا ہے اور یہ لوگوں کی جان لے رہا ہے۔ دراصل کیسز کی سونامی اتنی شدید اور تیز ہے کہ اس سے دنیا بھر میں صحت کے نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔“عالمی سطح پر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کوویڈ 19 کے اعداد و شمار کے مطابق 27 دسمبر سے 2 جنوری کے ہفتے کے دوران گزشتہ ہفتے کے مقابلہ انفیکشن کے نئے کیسز میں 71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago