Urdu News

دہلی میں کورونا کے معاملوں میں کمی لیکن ریکارڈ 380 اموات درج

دہلی میں کورونا کے معاملوں میں کمی لیکن ریکارڈ 380 اموات درج

دہلی میں کورونا کے معاملوں میں کمی لیکن ریکارڈ 380 اموات درج

نئی دہلی،27اپریل (انڈیا نیرٹیو)

جس طرح دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی رپورٹ کی گئی ہے وہ ایک اچھی خبر ہے لیکن اموات کی تعداد کولے کرتشویش بڑھ رہی ہے۔ راجدھانی دہلی میں جہاں کل کورونا کے 20,201 نئے معاملہ رپورٹ ہوئے وہیں اس وبا سے مرنےوالوں کی تعداداب تک کی سب سے زیادہ رہی۔

کل دہلی میں کورونا سے 380 لوگوں کی موت ہوئی۔واضح رہے دہلی میں اب تک 10,47,916لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے اب تک 14628لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ دہلی میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملہ گزشتہ منگل کورپورٹ ہوئے تھے اور یہ تعداد 28395 تھی۔واضح رہے گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مستقل کمی درج ہوئی لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے دہلی میں آکسیجن کی زبردست قلت ہے اور ہرلیول پر کوشش کی جا رہی ہے کہ اس قلت پر قابو پایا جا سکے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ لاک ڈاون اس لیے لگایا جا رہا ہے کیوں کہ دہلی میں موجود طبی انفراسٹرکچر مزید بوجھ برداشت کرنے کا اہل نہیں ہے۔ ادھر کئی اسپتالوں سے بیچ میں یہ خبریں آتی رہیں کہ ان کے یہاں صرف چند گھنٹوں کی آکسیجن بچی ہے۔ دہلی کے طبی عملہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیوں کہ بحران کےاس وقت میں انہوں نے انتہائی خوش اصلوبی کے ساتھ اپنا کام انجام دیا ہے۔

Recommended