ملک میں 640 افراد لقمہ اجل، 41 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند
نئی دہلی، 28 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
ایک بار پھر ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مجموعی طور پر 43 ہزار 654 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 640 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔وہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 678 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں پوزیٹیوٹی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جو تشویش کی بات ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پوزیٹیوٹی کی شرح 2.51 فیصد رہی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 3 کروڑ 17 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔وہیں، 4 لاکھ 22 ہزار 22 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 436 ہوگئی ہے۔ ایک راحت کی خبر ہے کہ کورونا سے اب تک 03 کروڑ 06 لاکھ 63 ہزار 147 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
صحت یابی کی شرح 97.39 فیصد
پچھلے کچھ دنوں سے، کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے کیسوں سے کم ہے۔ صحت یابی کی شرح یکساں ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی صحت یابی کی شرح 97.39 فیصد ہے۔
جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں 17 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 46.09 کروڑ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ملک میں اب تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 44.61 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
شمال مشرق کے منی پور، میزورم اور میگھالیہ میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ
5ہزار717 نئے مریض، 3ہزار924 صحت مند، 53 مریض لقمہ اجل
شمال مشرق کی تین ریاستوں میں ایک بار پھر انفیکشن کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، منی پور اور میزورم میں ایک ہزار سے زیادہ اور میگھالیہ میں سات سو سے زیادہ نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم، آسام میں متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے، پھر بھی روزانہ ڈیڑھ ہزار کے قریب نئے مریضوں کی تعداد درج کی جارہی ہے۔
شمال مشرق میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار 717 ہے۔ ان کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد نو لاکھ 30 ہزار 201 ہوگئی ہے۔ ان میں سے آٹھ لاکھ 65 ہزار 505 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، مجموعی طور پر تین ہزار 924 مریض مکمل طور پر صحت مند ہوگئے ہیں۔
اس وقت شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف اسپتالوں میں 52 ہزار، 539 مریض زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک نو ہزار 705 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 53 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔