Urdu News

ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 39 ہزار سے زیادہ افراد متاثر

کورونا وائرس

نئی دہلی، 26 جولائی (اندیا نیرٹیو)

ملک میں ایک بار پھر کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کل 39 ہزار 361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ اس بیماری کی وجہ سے 416 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔وہیں صحت یاب مریضوں کی تعداد 35 ہزار 968 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں مثبت شرح معمولی اضافہ ہوا ہے، جو تشویش کی بات ہے۔ پچھلے کئی دنوں کے بعد، مثبت کی شرح 3 فیصد سے اوپر جا چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت شرح 3.41 فیصد رہی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 3 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔وہیں، 4 لاکھ 20 ہزار 967 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 189 ہوگئی ہے۔ راحت کی خبریہ ہے کہ کورونا سے اب تک 03 کروڑ 05 لاکھ 79 ہزار 106 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

اتر پردیش: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 نئے معاملہ درج

اتر پردیش میں مربوط کوششوں کے ساتھ 11 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ملا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری 'انفارمیشن' نونیت سہگل نے پیر کے روز بتایا کہ گذشتہ روز کسی بھی ضلع میں ڈبل ڈجٹ میں کورونا کیس نہیں ملے۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے صرف 33 نئے کیسز پائے گئے، جب کہ صحت یاب ہونے کے بعد 64 مریضوں کو فارغ کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 53 اضلاع میں انفیکشن کا ایک بھی نیا واقعہ نہیں ملا، جب کہ 22 اضلاع میں مریض سنگل ڈجٹ میں پائے گئے ہیں۔ ریاست میں ہر نئے دن کے ساتھ، صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ مشن کے موڈ میں کام جاری ہے اب تک 209 آکسیجن پلانٹ لگ چکے ہیں۔

بتایا کہ اس وقت ریاست میں کووڈ کے فعال معاملات کی تعداد 857 ہے۔ ریاست میں روزانہ ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، جبکہ پوزیٹیویٹی ریٹ کم ہوکر 0.01 فیصد ہو چکی ہے۔ علی گڑھ، بدایوں، بستی، بہرائچ، ایٹا، فتح پور، حمیر پور، ہاتھرس، کاس گنج، مہوبہ اور شراوستی میں اب کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ اب یہ اضلاع کووڈ انفیکشن سے پاک ہیں۔ اتر پردیش وہ ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹنگ ہوتی ہے۔ اب تک یہاں 06 کروڑ 42 لاکھ 77 ہزار 972 کووڈ نمونوں کی تفتیش کی جاچکی ہے۔ کورونا وبائی امراض کی دوسری لہر پر موثر قابو پایا گیا ہے۔ ٹریس، ٹیسٹ اور ٹریٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق تمام ضروری کوششیں جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر، تمام ضروری کوششوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔ میڈیکل کالجوں میں پیڈیاٹرک آئی سی یو اور ا?ئیسولیشن بیڈوں کی تعداد 6522 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح محکمہ صحت کے اسپتالوں میں لگ بھگ 3000 پیڈیاٹرک آئی سی یو اور ا?ئیسولیشن وارڈ تیار کئے گئے ہیں۔ اس کام کو تمام اضلاع میں اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے نو اضلاع میں بہت جلد میڈیکل کالجوں کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔ ان میڈیکل کالجوں کی لیبارٹری، لائبریری، ٹیچر، معاون عملہ، سازوسامان وغیرہ کے حوالے سے باقی کام تیزی سے مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجودھیا کی مجموعی ترقی کے لیے کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ کام ترجیحی بنیادوں پر مرحلہ وار مکمل کیے جائیں۔بین شعبہ میں کوآرڈینیشن ہونا چاہیے۔ اراضی سے متعلق امور کو تیزی سے حل کیا جائے۔ پورونچل ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کو قریب ہے۔ باقی کام تیزی سے کروائیں۔

Recommended