Categories: صحت

کورونا دہلی میں دسمبرمیں کنٹینمنٹ زون میں آٹھ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ہی اس ماہ کے آغاز سے کنٹینمنٹ زونز کی تعداد بھی آٹھ گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں اور اس وقت دارالحکومت میں 351 کیسز ہیں، جب کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کیسز کی تعداد ہر روز بڑھ سکتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یکم دسمبر کو جب دارالحکومت میں ایک دن میں انفیکشن کے 39 کیسز سامنے آئے تو کنٹینمنٹ زونز کی تعداد 102 تھی، تاہم 30 دسمبر کو کنٹینمنٹ زونز کی تعداد بڑھ کر 823 ہوگئی، جب کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز کی تعداد  102 سے بڑھ کر ایک دن میں 1,313 ہوگئی ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنوبی ضلع میں کنٹینمنٹ زونز کی سب سے زیادہ تعداد 402 ہے، اس کے بعد مغربی ضلع میں 108 اور نئی دہلی میں 84 کنٹینمنٹ زون ہیں۔ شمال مشرقی ضلع میں ایک بھی کنٹینمنٹ زون نہیں ہے، جہاں انفیکشن کے صرف  مریض53 زیر علاج ہیں۔ مشرقی ضلع میں چھ فعال کنٹینمنٹ زون ہیں، جبکہ وسطی ضلع میں ایسے 18 علاقے ہیں۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 10 دنوں کے اندر کنٹینمنٹ زونز کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ 19 دسمبر کو شہر میں ایسے علاقوں کی تعداد 163 تھی، جب ایک دن میں انفیکشن کے 91 کیس رپورٹ ہوئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago