Urdu News

کورونا کی رفتار کم ہو رہی ہے، ویکسی نیشن کا دائرہ بڑھ رہا ہے

ویکسی نیشن

نئی دہلی، 7جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کی دوسری خوفناک لہر کے ابتدائی دنوں میں جتنے متاثرہ افراد کی تعداد سامنے آرہی تھی، 111 دن کے بعد راحت  کی بات ہے کہ کورونامتاثرین  کی تعداد گرکر دوبارہ وہیں پہنچ گئی ہے۔  منگل کے روز کورونا کے 34703 نئے کیس رپورٹ کئے گئے ہیں، جو 05 اپریل کے بعد سب سے کم تعداد ہیں۔

کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار اور ویکسی نیشن کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کی وجہ سے ملک کا اعتماد واپس ہونا شروع ہوگیا ہے۔ یہ بات مختلف ریاستوں کی حکومتوں کے حالیہ فیصلوں سے واضح ہے۔کئی  ساری ریاستوں نے مکمل جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن اور کرفیو جیسے اقدامات کو مکمل طور پر یا جزوی طور پر ہٹا دیا ہے۔ کئی  ریاستوں میں، منڈیوں کے ساتھ ساتھ، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم، ہر ریاست نے کورونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھا ہے۔

دہلی: کورونا کی دوسری لہر کے دوران خوفناک صورت حال کا سامنا کرچکی دہلی معمول ہونے کی سمت گامزن ہے۔ ریاست میں پیر سے اسپورٹس کلب اور اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم، ان میں شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ مقررہ وقت میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ بار کو بھی کھولنے کی اجازت ہے۔ بازاروں، کمپلیکسوں اور مالس کو صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک  کھولے جانے کی منظوری ہے۔

بہار: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کھولنے کا حکم دیا ہے۔ سرکاری یونیورسٹیوں، کالجوں، تکنیکی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کلاس 11 اور 12 کے اسکول  آدھی گنجائش کے ساتھکھولے جائیں گے۔ ریسٹورینٹ اور دکانوں کو 50 فیصد گنجائش والے صارفین کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کرناٹک: ریاست کے مذہبی ادارے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔حالاں کہ صرف عقیدت مندوں کو ہی درشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مذہبی رسومات وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بری طرح متاثر ہوئے اس ریاست میں اپریل کے آخری ہفتے سے تمام مذہبی مقامات پر لاک ڈاؤن تھا۔

مدھیہ پردیش: ریاست میں کورونا کرفیو بھی مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور تمام شہروں میں بازار کھل رہی ہیں حتی کہ اتوار کے کرفیو کو اب ختم کردیا گیا ہے۔ حکومت نے  سنیما ہالوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے ویکسین کی دونوں خوراک کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

اتراکھنڈ:  ریاستی حکومت نے حالانکہ13 جولائی تک کرفیو جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، لیکن اس عرصے کے دوران جو بڑی مراعات دی گئی تھیں، وہ جاری رہیں گی۔ ان میں بازاروں کو کھولے جانے، 50 فیصد گنجائش کے ساتھ مالس جیسے تجارتی اداروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ویک اینڈ بازاروں کو بند رکھنے کے پہلے کے احکامات موثر رہیں گے۔

باکس

ریکارڈ ویکسی نیشن: ملک کیکئی ریاستوں میں  کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ ویکسی نیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کافی حوصلہ افزا ہے۔ان میں سے، حالیہ دنوں میں، تریپورہ کا نام انتہائی نمایاں ریاستوں میں منظرعام پر آیا ہے جہاں کورونا ویکسی نیشن ایک نیا ریکارڈ بنانے کی سمت گامزن ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ بپلب دیو نے ریاست میں ویکسی نیشن سے متعلق اپنے سرکاری ’کو‘ہینڈل پر جو معلومات شیئر کیں، وہ بہت اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع کی 73 گرام پنچایتوں میں ویکسی نیشن مکمل ہوچکا ہے۔ 100فیصد ویکسی نیشن والی 73 گرام پنچایتوں میں سے 39 شمالی تریپورہ ضلع میں، 09 ضلع سیپہی جالا ضلع میں، 03 ضلع دھلائی،ایک ضلع گومتی میں اور21 جنوبی تریپورہ ضلع میں واقع ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، شمالی تریپورہ ضلع کے دو شہری بلدیاتی اداروں دھرن نگر اور پانیساگر میونسپل کارپوریشنوں میں 100فیصد ویکسی نیشن مکمل ہوچکا ہے۔

Recommended