Urdu News

کورونا: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار سے زائد نئے معاملے

کورونا وائرس

 499 افراد لقمہ اجل، 38 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند

نئی دہلی، 19 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسوں میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا کے کل 38 ہزار 164 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 499 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔وہیں صحت یاب مریضوں کی تعداد 38 ہزار 660 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں نئے کیسز کی شرح یعنی مثبت شرح میں کمی آئی ہے۔ پوزییٹوٹی کی شرح گزشتہ 28 دنوں سے مسلسل 3 فیصدسے نیچے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت شرح 2.61 فیصد رہی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 3 کروڑ 11 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔وہیں، 4 لاکھ 14 ہزار 108 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ ایک راحت کی خبر ہے کہ کورونا سے اب تک 03 کروڑ 03 لاکھ 8 ہزار 456 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

بازیافت کی شرح 97.32 فیصد

کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو راحت کی بات ہے۔ بحالی کی شرح میں بہتری آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کی بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.32 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ ٹیسٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں 14 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 44.54 کروڑ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔اب تک ملک میں اینٹی کورونا ویکسین کی 40.64 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

Recommended