Urdu News

ملک میں کوروناسے بازیابی کی شرح بڑھ کر 96.91 فیصد تک ہوگئی

Corona recovery rate in the country increased to 96.91%

نئی دہلی ، 27 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 12 ہزار 689 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ،06لاکھ،89ہزار،527 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،53ہزار،724 تک جا پہنچی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 1لاکھ،76ہزار،498 سرگرم مریض ہیں۔ وہیں راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک 1کروڑ،03لاکھ،59ہزار،305 مریض کورونا سے بازیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک کی بازیابی کی شرح 96.91 فیصد ہوگئی ہے۔ 

پچھلے 24 گھنٹوں میں 05 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ 

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 05 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 26 جنوری کو 05لاکھ،50ہزار،426 ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 19کروڑ،36لاکھ،13ہزار،120 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Recommended