Urdu News

کورونا کے نئے معاملوں میں کمی کاسلسلہ جاری، گزشتہ24 گھنٹوں میں دو لاکھ 9 ہزارنئے مریض

کورونا کے نئے معاملوں میں کمی کاسلسلہ جاری

نئی دہلی، 31 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ پیر کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 لاکھ 9 ہزار 918 نئے مریض سامنے آئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ 62 ہزار 628 ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران 959 متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 122 ہے۔ اس عرصے کے دوران صحت یابی کی شرح میں معمولی بہتری کے ساتھ یہ بڑھ کر 94.37 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 18 لاکھ 31 ہزار 268 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 15.77 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 72 کروڑ 89 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا سے جنگ: ملک میں 166.03 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 166 کروڑ، 03 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 164 کروڑ، 59 لاکھ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 12.38 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

Recommended