Categories: صحت

کورونا کے نئے معاملوں میں پھر اضافہ، 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 86 ہزارمریض

نئی دہلی، 27 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے مریض سامنے آئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 6 ہزار 357 ہوگئی۔ تاہم اسی عرصے میں 573 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی۔

جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 328 ہے۔ اس عرصے کے دوران کورونا سے صحت یابی کی شرح میں معمولی بہتری کے ساتھ یہ بڑھ کر 93.33 فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہوگئی۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 19.59 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 72 کروڑ 21 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ملک میں 163.84 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت ملک میں 24 گھنٹوں میں 22 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 163 کروڑ 84 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق بدھ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 163 کروڑ، 73 لاکھ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 13 کروڑ 60 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago