ہندستانی اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کوورونا جانچ منفی

Corona test of Indian and Australian cricket team players negative

میلبورن ، 04 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی اور آسٹریلیائی کرکٹ کھلاڑیوں اور معاون عملہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور دونوں ٹیمیں 7 جنوری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سڈنی کے لیے اڑان بھرنے کے لیے فٹ ہیں۔

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بیان میں کہا’ہندستانی کرکٹ ٹیم کے ممبران اور معاون عملے نے کورونا کے لیے 3 جنوری 2021 کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا۔ سب کے منفی نتائج برآمد ہوئے۔‘

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم اور میچ عہدیداروں کے بھی ٹیسٹ کے منفی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

واضح ہو کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑی آسٹریلیا کے ریسٹورینٹ میں عشائیہ کے لیے گئے تھے۔ اس عشائیہ کو لے کر آسٹریلیائی میڈیا نے کا فی ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ تاہم میڈیا کو بھی انڈین کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے زبردست جواب دیا گیا تھا۔

اس الزام کو لے کر ہندستانی ٹیم کے پانچوں کھیلاڑیوں کا کورونا جانچ کرایا گیا جس میں سب کی رپورٹ منفی ہے۔

Corona test of Indian and Australian cricket team players negative