Urdu News

کورونا کا ٹیکہ پوری طرح سے محفوظ،بے خوف لگوائیں ٹیکہ

کورونا ویکسین ہر اعتبار سے محفوظ ہے

بھاگلپور، 4فروری (انڈیا نیرٹیو)

 کورونا کا ٹیکہ پوری طرح سے محفوظ ہے اسے لگوانے میں کسی طرح کا اعتراض نہ کریں، میں نے بھی ٹیکہ لگوایا ہے مجھے کچھ نہیں ہوا۔یہاں پر ابھی تک جتنے بھی لوگوں نے ٹیکہ لگوایا ہے کسی کو کوئی سائڈ ایفکٹ نہیں ہواہے اور سبھی پوری طرح صحت مند ہیں۔ ایسا کہنا ہے نارائن پور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کام کررہے ڈاٹا آپریٹر برجیش کمار ٹھاکر کا، برجیش نے بتایاکہ نارائن پور میں ٹیکہ لینے والے صحت اہلکار نے کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کیا۔

 سبھی لوگوں نے وقت سے آکر ٹیکہ لگوایا ۔یہی سبب ہے کہ پہلے مرحلہ میں یہاں پر330صحت اہلکار کو ٹیکہ لگنا تھا ان میں سے270لوگوں کو ٹیکہ پڑ چکاہے ۔جو لوگ بچے ہیں آئی سی ڈی ایس کی سیویکا اور سہائیکا ہے وہ لوگ فیلڈ میں رہتی ہے ،اس وجہ سے ٹیکہ نہیں لگواپائی ہے ایک دو دنوں میں وہ لوگ ٹیکہ لگوا لیں گے تو یہاں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ بر

جیش نے بتایاکہ کورونا کا ٹیکہ کو لے کر افواہ پر دھیان نہیں دینا چاہیے ۔یہ پوری طرح سے محفوظ ہے ۔نارائن پور پرائمری ہیلتھ سنٹر کے سبھی صحت اہلکار نے ٹیکہ لگوایا۔ کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ،اب دوسرے مرحلہ میں صحت اہلکار اور عام لوگوں کو ٹیکہ پڑے گا۔ لوگ بے خوف ہوکر آئے اور ٹیکہ لگوائیں کسی طرح کے ڈرنے کی بات نہیں ہے ۔

ٹیکہ لے کر آپ محفوظ ہو جائیں گے اور کورونا سے بچے رہیں گے۔ اس طرح سے آپ تو صحت مند رہیں گے ہی اور آپ کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی صحت مند رہیں گے۔ اس لیے ٹیکہ لے کر اپنی سماجی ذمہ داری کو نبھائیں۔ لوگوں کو بھی ٹیکہ لینے کے لیے تلقین کریں۔

 نارائن پور پرائمری ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر وجندر کمار ودیارتھی نے بتایاکہ برجیش نے نہ صرف آگے بڑھ کر ٹیکہ لگوایا بلکہ دیگر لوگوں کو بھی ٹیکہ لگوانے کے لیے تیار کیا۔

 حالاں کہ نارائن پور میں کام کررہے ہر صحت اہلکار ٹیکہ لینے کو لے کر خوش تھے۔ لیکن اگر کسی کے دل میں کوئی خوف تھی تو اسے برجیش نے اپنی کوشش سے دور کردیا اور سبھی لوگوں نے وقت پر کورونا کا ٹیکہ لگوایا۔ یہی سبب ہے کہ ہم لوگ ہدف کے لگ بھگ برابر پہنچ گئے ہیں۔

Recommended