Urdu News

کورونا وائرس: کورونا کے کیسز میں معمولی اضافہ، 11 ہزار سے زائد نئے مریض

کورونا وائرس: کورونا کے کیسز میں معمولی اضافہ، 11 ہزار سے زائد نئے مریض

نئی دہلی، 18 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 ہزار 919 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا سے 470 افراد ہلاک ہوئے۔ وہیں، کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 ہزار 242 ہے۔

کورونا کے معاملات میں، کیرالہ پورے ملک میں تشویش کا سب سے بڑا سبب بنا ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ ہزار 849 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران اس ریاست میں کورونا سے 61 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کورونا کے انفیکشن کی شرح 0.94 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ پچھلے چار دنوں سے انفیکشن کی شرح ایک فیصد سے نیچے ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ یعنی 44 لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک میں ابھی ایک لاکھ 28 ہزار 762 ایکٹو کیسز ہیں۔جبکہ تین کروڑ 38 لاکھ 85 ہزار 132 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.28 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق، اب تک کل 62 کروڑ، 82 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 114 کروڑ، 46 لاکھ اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

Recommended