Urdu News

کورونا وائرس: لگاتار چار دنوں سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

کورونا وائرس: لگاتار چار دنوں سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

کورونا وائرس:  لگاتار چار دنوں سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

نئی دہلی ، 18 ستمبر

ملک میں گزشتہ چار دنوں سے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے کم رہی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثنا جمعہ کے روز ملک میں دو کروڑ 15 لاکھ 98 ہزار 46 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 79 کروڑ 42 لاکھ 87 ہزار 699 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک نے کل کووڈ ویکسی نیشن کی مہم میں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا اور چین کا ریکارڈ توڑ دیا ، جہاں ایک دن میں تقریبا دو کروڑ آٹھ لاکھ ویکسین لگانے کا ریکارڈ تھا۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35،662 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل ، 14 ستمبر کو 25،404 ، پندرہ ستمبر کو 27،176 ، سولہ ستمبر کو 30،570 اور 17 ستمبر کو 34،403 کیسز درج کیے گئے تھے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 ہو گئی ہے۔

Recommended