Categories: صحت

کورونا وائرس: ملک میں کورونا کی رفتارسست، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ

نئی دہلی، 22 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً ساڑھے 8 ہزار نئے معاملات کی مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ رہی۔

دریں اثناء اتوار کو ملک میں 32 لاکھ 99 ہزار 337 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 16 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار 385 افراد کاویکسی نیشن کیاجاچکا ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 8488 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار 901 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 510 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 547 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز 4271 کم ہو کر 1,18,443 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 249 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 65 ہزار 911 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.34 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.31 فیصد اور شرح اموات 1.35 فیصد ہے۔

ایکٹو کیسزکیرالہ میں 2924 کم ہو کر 58723 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 7808 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5004786 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 196 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 37495 ہوگیا ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹر میں، 449 ایکٹو کیسز کم ہو کر 13454 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 17 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140739 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 730 ​​کم ہو کر 6475682 پر آ گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago