Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں فعال معاملوں میں گراوٹ

کورونا وائرس

نئی دہلی ، 23 اگست

ملک میں حکومت کی طرف سےچلائی جا رہی وسیع پیمانے پرکووڈ ویکسی نیشن کی وجہ سے کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25،072 نئے کیسز سامنے ہیں اور اس دوران 389 افراد کی وبا سے موت ہوئی ہے۔ملک میں اتوار کو سات لاکھ 95 ہزار 543 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 58 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزار 595 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سےپیرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25،072 نئے کیسزسامنے آنےکے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 49 ہزار 306 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 44 ہزار 157 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار 626 ہو گئی ہے۔

اسی دوران ایکٹو کیسز 19،474 کم ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 924 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 389 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں تعداد بڑھ کر چار لاکھ 34 ہزار 756 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.03 فیصد ،شفایابی کی شرح بڑھ کر97.63 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 784 کم ہو کر 56690 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4780 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،31،999 ہوگئی ہے ، جب کہ 145 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،35،962 ہوگئی ہے۔

Recommended